ملازمین کی موجیں، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

ملازمین کی موجیں، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

حکومتِ پنجاب نے مئی کے آغاز میں آنے والی مسلسل تعطیلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ 30 اپریل 2026 کو ادا کر دی جائے گی۔

تعطیلات کا شیڈول

اس فیصلے کی بنیادی وجہ یکم مئی کو ’یومِ مزدور‘ کی سرکاری چھٹی ہے۔ وفاقی حکومت کے سال 2026 کے کیلنڈر کے مطابق یکم مئی بروز جمعہ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے بعد 2 مئی ہفتہ اور 3 مئی اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر بائیکس! سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

مسلسل 3 روز تک بینک اور سرکاری دفاتر بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کو مالی پریشانی سے بچانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

حکومتی احکامات

محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ادائیگیوں کے لیے تمام تر انتظامی کارروائی 30 اپریل سے قبل مکمل کر لی جائے تاکہ ملازمین کو تعطیلات سے قبل رقم کی منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ عام طور پر سرکاری تنخواہیں ماہ کی پہلی تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں، تاہم مالیاتی قوانین کے مطابق اگر مہینے کی پہلی تاریخ کو بینک تعطیل ہو یا ہفتہ وار چھٹی ہو، تو ادائیگیاں آخری ورکنگ ڈے پر کی جاتی ہیں۔

سال 2026 کے وفاقی نوٹیفکیشن میں یومِ مزدور سمیت دیگر تمام چھٹیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جس کی روشنی میں صوبائی حکومتوں نے اب انتظامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *