سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کلینک سے متعلق مقدمات میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے اور انہیں اس عرصے کے دوران گرفتاری سے بھی روک دیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل نے کی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش نہیں کیے جا سکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو متفرق اور مرکزی درخواستوں پر مکمل دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ(ایف آئی اے) کی جانب سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کلینک چلانے کے الزامات شامل ہیں۔