پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ‘تیمور’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کامیاب میزائل فائرنگ پاک بحریہ کی سمندر میں درست نشانہ لگانے اورآپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ ہے ، فضا سے سمندر پر فائر کئے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی سمندر میں اپنے اہداف کی طویل فاصلے پر نشاندہی کر کے تباہ کرنے کی جنگی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کی جانب سے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل تیمور کی فائرنگ کا مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے، جس سے پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی میدان میں کثیرالجہتی مربوط دفاعی حکمت عملی اور صلاحیتوں کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

