گورنر خیبرپختونخوا نے“ملازمین برطرفی قانون 2025” مسترد کردیا

گورنر خیبرپختونخوا نے“ملازمین برطرفی قانون 2025” مسترد کردیا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی سے منظور کردہ “ملازمین برطرفی قانون 2025” کو مسترد کردیا۔ گورنر نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

گورنر فیصل کنڈی نے بل میں ترامیم لانے کی تجویز دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

گورنر نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے۔

ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے۔ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے۔ صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے شفافیت اور انصاف کیلئے بل میں ترامیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ملازمین نہیں، بھرتی کرنے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *