تفصیلات کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول پر جبکہ لاہور دنیا کا چھٹا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
کراچی کی فضا شدید آلودہ اور مضر صحت قرار، فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 226 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
میانمار کا شہر یانگون دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قراردیا گیا ہے ، یانگون میں آلودہ زرات کی مقدار 198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لاہور دنیا کا چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے جہاں کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 184 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایرکوالٹی انڈیکس 150 تا 200 آلودہ ، 200 تا 300 شدید آلودہ اور 300 سے زائد خطرناک حد تک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔