خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اسد قیصر

خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔دہشتگردی کا تعلق خارجہ پالیسی سے ہوتی ہے، افغان پالیسی کو از سر نو دیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے:اسد قیصر

منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرحد پر دہشتگردی ہورہی ہے، ملک میں امن کا تعلق خارجہ پالیسی سے ہوتا ہے اس لیے افغان پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے اس لیے خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ مل کر افغان پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے حکومت کو مذاکرات کا ایک موقع دیا ، اسد قیصر

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاروبار اور اراضی تک کو تباہ کیا جا رہا ہے، فصلوں کو جلایا جارہا ہے اور حتیٰ کہ جانوروں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ’پیکا‘ ایکٹ کے ذریعے آزادی رائے کے حق کو سلب کیا جا رہا ہے، سب سراپا احتجاج ہیں لیکن پھر بھی قومی اسمبلی سے ’پیکا‘ قانون پاس کیا گیا، پارلیمنٹ کے وجود کو کوئی تسلیم تک نہیں کر رہا ہے، اس لیے اس قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش مذاکرات کو ناکام بنانے کی ہے ،اسد قیصر

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی تمام قانون سازی کو ختم کریں گے، غلط قانون غلط ہوتا ہے ایسا کوئی قانون نہیں ہونا چاہیے جو انسانی حقوق کے خلاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کے دوران باچا خان کو پڑھا تو بہت کچھ معلوم ہوا ،26  اور 27 فروری کو تمام مکاتب فکر کو جمع کرکے ایک جامع پلان بنا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *