سوات اور گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں تھا تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان کے علاقے بدخشاں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد کے پی اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اس سے قبل ستمبر میں سوات اور اس کے گردونواح میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جس کے باعث منگل کو آنے والے زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *