پاک فوج کا خوارج کیخلاف آپریشن، 30خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں خوارج کیخلاف کارروائی میں 30 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔

گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ پاک فوج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 30 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کا عمران خان کو اہم مشورہ

جنوبی وزیرستان میں کامیاب فوجی آپریشن پر گورنر خیبرپختونخوا نے افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے عوام کے محسن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی امن اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اسلام دشمن ہیں۔وزیرستان کے عوام خوارج کے خلاف کاروائی پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *