غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں بڑا اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مد میں غیرملکی سرمایہ کاروں وکمپنیوں نے 1.317ارب ڈالراپنے ممالک منتقل کئے۔

یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 694.3 ملین ڈالرمنتقل کئے تھے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈی ریگولیشن پلان پر تحفظات کا اظہار

غیرملکی سرمایہ کاروں نے جنوری میں منافع کی مد میں 102.9 ملین ڈالرمنتقل کئے جو دسمبرکے مقابلہ میں 20 فیصد کم اورگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق خوراک کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سب سے زیادہ 263 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے۔

دوسرے نمبر پر بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے  182.8ملین ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر فنانشل بزنس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے  164.6ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک میں ٹرانسفر کئے۔

editor

Related Articles