وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39لاکھ خاندانوں کو 5ہزار روپے دینے کا اعلان

وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کے اجراء سے متعلق وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا۔ وزارتِ آئی ٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شارٹ کوڈ کے ذریعے رمضان پیکج سے متعلق پیغامات کی تصدیق کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا رمضان المبارک 2025 کے لیے فطرانے اور فدیے کی رقم کا اعلان

وزارتِ آئی ٹی کو موبائل نمبرز کو شناختی کارڈز کے ساتھ میچ کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ صرف مستحق افراد ہی اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔ اس کے علاوہ رمضان ریلیف پیکج کے انتظامات کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے این ٹی سی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ ہر مستحق خاندان کو ایک بار 5 ہزار روپےکی کیش مالی امداد دی جائے گی۔ اس پیکج کے لیے کل بجٹ 20 ارب 50 کروڑ روپےرکھا گیا ہے۔

اس بار رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بجائے براہ راست نقد رقم کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔

editor

Related Articles