چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہم اچھا اسٹارٹ کریں گے تو خوشی ہو گی۔

حشمت اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اور بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *