خیبر پختونخوا میں نگراں دورِحکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری

خیبر پختونخوا میں نگراں دورِحکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خیبر پختونخوا میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ نگران دورِ حکومت میں بھرتی کیئے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرد یا جائے۔

تفصیلات لے مطابق حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دورِ حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنایئں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *