اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے۔
عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، منظور احمد ججہ 844 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔