امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ، درآمدی پالیسی نرم

امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ، درآمدی پالیسی نرم

امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد غیر ملکی گاڑیاں زیادہ آسانی سے پاکستان درآمد کی جا سکیں گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکریٹری تجارت جواد پال نے بتایا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیوں میں مرحلہ وار کمی کا فیصلہ کیا ہے نئی پالیسی کے تحت جولائی سے پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔

حکام کے مطابق درآمد کی جانے والی گاڑیوں کا ماحولیاتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوگا جبکہ استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی 40 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے نئی آزمائش، بجلی مزید مہنگی

حکومت کے اس اقدام سے توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کی مختلف غیر ملکی گاڑیوں کے مزید آپشنز دستیاب ہوں گے اور مارکیٹ میں مقابلہ بڑھنے سے مناسب قیمتوں پر بہتر معیار کی گاڑیاں ملنے کے امکانات پیدا ہوں گے۔

 امپورٹڈ گاڑیوں کی دستیابی میں اضافے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے دباؤ میں کمی آسکتی ہے جبکہ صارفین کو جدید فیچرز، بہتر ٹیکنالوجی اور زیادہ محفوظ گاڑیوں کے انتخاب کے مواقع مل سکتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ درآمدی پالیسی میں یہ تبدیلیاں درآمدی نظام کو شفاف بنانے اور عالمی تجارت کے تقاضوں کے مطابق لانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles