ایران امریکا دستخطی تقریب؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل جنیوا پہنچیں گے

ایران امریکا دستخطی تقریب؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل جنیوا پہنچیں گے

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب کے انتظامات کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کل شام سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں قطر، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے اہم نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام تقریب کے انتظامات کے لیے پیشگی طور پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ جنیوا پہنچ چکی ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی جنیوا پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے دیگر سینئر حکام آج رات گئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے تاکہ تقریب سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو اقوام متحدہ میں بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے ، امریکی جریدہ

Related Articles