آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میں آج کھیلا جانا تھاتاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع ہی نہ ہوسکا اور آئی سی سی انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ، پیٹ کمنز کھل کر بول پڑے

گروپ بی کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقہ 3پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا بھی تین پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔جنوبی افریقہ کا رن ریٹ آسٹریلیا سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر آیا۔دونوں ٹیموں کے دو، دو میچز ہوگئے ہیں جبکہ ایک ایک میچ باقی ہے۔

اسی طرح انگلینڈ گروپ بی میں تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *