زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے شاندار اعلان کر دیا۔ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا۔
جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا۔ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔
پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا ہے ۔فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300تک یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے انکے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔