آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں 4 مارچ کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں 4 مارچ کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں 4 مارچ کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے ملاقات ہو گی، ہمیں ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہ لیا تو چار مارچ کو پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔

یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما رضا عباس کا کہنا تھا کہ مصدق ملک کا ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن کوصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے بلکہ پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔

رضا عباس نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان سے کوئی تعلق نہیں ہے، آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کینسل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *