ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد کل پاکستان کے دورہ پر پہنچیں گے

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد کل پاکستان کے ایک روزہ دورہ پر پہنچیں گے۔ 

دورہ پاکستان کے دوران شہز ادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو رکھنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

editor

Related Articles