سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری کے لیے گیس صبح 3 بجے سے صبح 9 بجے تک اور افطار ی کے لیے سہ پہر ساڑھے 3 سے 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے لیے کھانے کی تیاری کے لیے ہمارے معزز صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اوقات طے کیے گئے ہیں۔ تاہم ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ملک کے گیس ذخائر میں سالانہ 10 فیصد کمی کی وجہ سے گیس کی طلب اور رسد کا فرق بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے سائنسی جائزوں، فلکیاتی اعدادوشمار اور جدید مشاہدوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ ملک کے خلائی ادارے نے اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو شام 5 بج کر 45 منٹ پر نظر آنے کا امکان ہے۔
ان سائنسی پیرامیٹرز کے پیش نظر پاکستان میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اس کے نتیجے میں شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے اور غالب امکان ہے کہ پہلا روز2 مارچ کو ہوگا۔
سعودی عرب میں بھی نئے چاند کی پیدائش 28 فروری 2025 کو متوقع ہےتاہم پاکستان میں اس کا آغاز ایک دن بعد ہوگا۔ رواں ماہ کے اوائل میں محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔