پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آخرکار راولپنڈی کی ٹیم نے مسلسل آٹھ ناکامیوں کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
تاہم اسی میچ میں ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا بھی سامنے آیا جب فاسٹ بولر نسیم شاہ دوبارہ انجری کا شکار ہو گئے اطلاعات کے مطابق وہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
نسیم شاہ نے اس میچ میں بولنگ بھی کی اور دو اوورز میں صرف نو رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، لیکن بعد ازاں فیلڈنگ کے دوران ہونے والی انجری نے ان کی مزید شرکت کو مشکوک بنا دیا ہے،ٹیم میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر ان کا معائنہ شروع کر دیا ہے، تاہم ان کی مکمل فٹنس کے حوالے سے صورتحال ابھی غیر واضح ہے۔
اس طرح یہ میچ راولپنڈی کے لیے خوشی اور تشویش دونوں کا امتزاج ثابت ہوا، جہاں ایک طرف طویل انتظار کے بعد پہلی جیت ملی تو دوسری طرف اہم فاسٹ بولر کی انجری نے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 34ویں میچ میں راولپنڈی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اہم فتح اپنے نام کی۔
Rawalpindiz finally register their maiden HBL PSL win and claim the Golden Bail 🤩#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/qVq56a3qlz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 23, 2026
میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اسلام آباد کی جانب سے ڈیوون کونوے نے 40 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، تاہم دیگر بلے باز بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
جواب میں راولپنڈی نے 138 رنز کا ہدف شاندار انداز میں حاصل کیا۔ کپتان محمد رضوان نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی جبکہ کامران غلام نے 42 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی ڈیرل مچل 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو 19ویں اوور میں فتح دلا دی۔
یوں راولپنڈی نے مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد آخرکار پی ایس ایل 11 میں اپنی پہلی جیت سمیٹ لی، جس سے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Rest, recover, return stronger — we’re waiting, Naseem Shah🥺#HBLPSL11 #cricket #PakistanCricket pic.twitter.com/y76uvCux3W
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) April 23, 2026

