ایران کے عوام اور حکومت مکمل یکجہتی کے ساتھ اپنے سپریم لیڈر کی قیادت میں کھڑے ہیں،قالیباف

ایران کے عوام اور حکومت مکمل یکجہتی کے ساتھ اپنے سپریم لیڈر کی قیادت میں کھڑے ہیں،قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران میں شدت پسند یا اعتدال پسند کی کوئی تقسیم نہیں، بلکہ پوری قوم ایک نظریے کے تحت متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت مکمل یکجہتی کے ساتھ اپنے سپریم لیڈر کی قیادت میں کھڑے ہیں اور ہر قسم کے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دے گا اور دشمن کو اپنے اقدامات پر پشیمان کرے گا۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ملک کا قومی بیانیہ ایک خدا، ایک رہنما، ایک قوم اور ایک راستے پر مبنی ہے اور یہی راستہ ایران کی کامیابی اور طاقت کی علامت ہےانہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایرانی قوم اپنے اصولوں اور نظریے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس راستے کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتی ہے۔

ایران نے میری درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا،ٹرمپ کا دعویٰ

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران و امریکہ کے درمیان بیانات کی جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے، جس سے علاقائی صورتحال مزید حساس ہوتی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *