بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج پیر کو ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اتحاد کا اجلاس طلب، وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات بھی طے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیر کو اسلام آباد پہنچنا تھا اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف سے ملاقات کرنا تھی لیکن بعض اہم معاملات میں مصروفیت کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں رہنما اگلے چند دنوں میں ملاقات کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے : گورنر پنجاب

واضح رہے کہ اس سے قبل پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے دوران جس میں اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما شرکت کریں گے، میں بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بعد اقتدار کے لیے پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر اپنی پارٹی کے خدشات سے آگاہ کرنا تھا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد کے اس اجلاس میں گورننس کے معاملات اور پنجاب میں اپنے اراکین اسمبلی کو فنڈز کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کے عدم اطمینان سمیت کئی اہم خدشات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی قیادت والی پنجاب انتظامیہ کے بارے میں اپنے تحفظات کے بارے میں آواز بلند کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدے کے نکات پرعملدرآمد نہیں ہورہا، اتحادی حکومت کیساتھ چلنا مجبوری، صدر ذرداری

گزشتہ ہفتے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے لاہور میں صدر آصف علی زرداری کو اپنی شکایات سے آگاہ کیا تھا اور شکایت کی تھی کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ سازی میں انہیں نظر انداز کردیا ہے اس لیے پارٹی نے توقع ظاہر کی تھی کہ صدر آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی معاملات کے حل کی کوشش کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *