ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ ہو گیا۔
جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.18 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.14 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں پیٹرول کی فروخت کا حجم 4.93 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.49 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.46 ملین ٹن ریکارڈ رہا۔