امریکہ کے جنوبی ایران پر فضائی حملے ، مخصوص اہداف کو نشانہ بنایاگیا، سینٹ کام کی تصدیق

امریکہ کے جنوبی ایران پر فضائی حملے ، مخصوص اہداف کو نشانہ بنایاگیا، سینٹ کام کی تصدیق

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں ایرانی ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں مخصوص اہداف کے خلاف کی گئیں جن کا مقصد خطے میں مبینہ خطرات کو کم کرنا تھا۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے جنوبی ایران میں موجود ڈرون لانچنگ انفراسٹرکچر پر حملے کیے اور انہیں نشانہ بنایا۔ یہ کارروائیاں امریکی فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی آپریشن کا حصہ تھیں جن میں منتخب تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بندر عباس کے قریب دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں، بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی اطلاعات 

امریکی سینٹرل کمان نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اقدامات ان بحری سرگرمیوں کے جواب میں کیے گئے جنہیں امریکی فوجی حکام خطے میں ممکنہ خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سینٹ کام کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوج موجودہ جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد دفاعی حکمت عملی کے تحت امریکی فوجی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

editor

Related Articles