لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات سے متعلق کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد مختصر فیصلہ سنایا۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی، جبکہ ایک شریک ملزم کی درخواست خارج کر دی گئی۔
جنید افضل ساہیجو پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں، نے 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد خود گرفتاری دی تھی ان واقعات کے بعد ملک بھر میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی تھیں، جن میں فوجی و سرکاری املاک پر حملوں کے مقدمات بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے قانونی کارروائی کے دوران عدالت میں پیش ہو کر خود کو حکام کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد وہ جوڈیشل ریمانڈ یا عدالتی کارروائی کے تحت زیرِ حراست رہے۔
عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے، تاہم شریک ملزم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے اس فیصلے کے بعد جنید افضل ساہی عارضی طور پر رہا ہوں گے جبکہ اصل مقدمہ کی سماعت آئندہ مراحل میں جاری رہے گی،یہ فیصلہ صرف سزا معطلی تک محدود ہے، جبکہ کیس کا حتمی فیصلہ مرکزی اپیل کے دوران کیا جائے گا۔