حکومت فوری پیٹرول کی قیمت 50 روپے لٹر کم کرے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

حکومت فوری پیٹرول کی قیمت 50 روپے لٹر کم کرے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت فوری پیٹرول کی قیمت 50 روپے لٹر کم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قیمت اگست 2021 کی سطح کی ہے لہٰذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی سطح پر لایا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *