بھارت میں ایک اسرائیلی اور بھارتی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا خوفناک واقعہ، ایک سیاح قتل

بھارت میں ایک اسرائیلی اور بھارتی خاتون  کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا خوفناک واقعہ، ایک سیاح قتل

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ہمپی میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے قریب ایک اسرائیلی سیاح اور ایک بھارتی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی جبکہ ایک شخص کو ندی میں پھینک کر قتل کر دیا گیا۔

کرناٹک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام آراسیدی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ کرناٹک کے شہر ہمپی میں ایک جھیل کے قریب 2 خواتین ایک اسرائیلی سیاح اور ایک بھارتی ہوم اسٹے آپریٹر سمیت 3 مرد سیاحوں کے ساتھ گھوم رہی تھیں کہ ان پر مردوں کے ایک گروہ نے اچانک حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کا دورہ واشنگٹن بیکار گیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی

رام آراسیدی نے کہا کہ حملہ آوروں نے خواتین کی عصمت دری کرنے سے پہلے مردوں کو ٹنگبھدرا ندی ندی میں پھینک دیا، ان میں سے 2 افراد، جن میں سے ایک امریکی تھا، زندہ بچ گئے اور تیسرے شخص کی لاش ہفتے کی صبح برآمد کی گئی۔

رام آراسیدی نے کہا کہ ثنا پور کے قریب 5 لوگوں پر حملہ کیا گیا، جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل تھے، ان میں سے 2 غیر ملکی ہیں، ایک امریکی مرد اور دوسری اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ہیں۔

رام آراسیدی نے بتایا کہ پولیس نے حملہ کرنے والے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان افراد نے اس گروپ کا تعاقب کیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہے کہ ہمپی کے قریب پرتشدد جرائم کا نشانہ بننے والوں کے ایک گروپ میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:کلبھوشن کی گرفتاری کو 9سال مکمل، بھارتی دہشتگردی، را کے ناپاک عزائم بےنقاب ہوئے

ایک خاتون کی گواہی کے مطابق، یہ لوگ ثناپور میں ایک مندر کے قریب تھے جب 3 افراد موٹر سائیکل پر آئے اور ان سے پوچھا کہ انہیں پیٹرول کہاں سے مل سکتا ہے۔ جیسے ہی گروپ کے ایک رکن نے انہیں بتایا تو 3 افراد میں سے ایک نے سیاحوں سے 100 روپے (1.29 ڈالر) کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ’چونکہ ہوم سٹے آپریٹر انہیں نہیں جانتا تھا، اس لیے اس نے انہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔’جب مردوں نے بار بار اصرار کیا، تو ایک مرد سیاح نے انہیں 20 روپے دے دیے، ’اس کے بعد، تینوں لوگوں نے مبینہ طور پر بحث شروع کر دی۔ بھتہ خوری، ڈکیتی، گینگ ریپ اور اقدام قتل سے متعلق دفعات کے تحت گنگاوتی دیہی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرین کو ایک سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک کا ایک قدیم گاؤں ہمپی وجے نگر سلطنت کے متعدد کھنڈرات اور مندروں کا گھر ہے۔ اسے 1986 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ’ایک اسرائیلی شہری اور بھارتی خاتون پر حملہ اور عصمت دری ایک انتہائی گھناؤنا فعل ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 2 ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

بھارت میں خواتین پر حملوں نے گزشتہ سال مشرقی شہر کولکتہ کے ایک اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔ اس حملے کے بعد بھارت میں خواتین کے تحفظ کے فقدان پر قومی سطح پر غم و غصے اور احتجاج نے جنم لیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *