2025 کا مکمل چاند گرہن، یہ حیرت انگیز واقعہ کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟

2025 کا مکمل چاند گرہن، یہ حیرت انگیز واقعہ کب اور کہاں دیکھا جائے گا؟

رواں سال 2025 کا مکمل چاند گرہن کا واقعہ پیش آنے والا ہے، جس میں گرہن کے دوران چاند سرخ رنگ اختیار کرے گا جس سے رات کے وقت آسمان پر ایک حیرت انگیز نظارہ ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق13 مارچ کی رات کو آسمان پر نظر رکھنے والے افراد ایک حیرت انگیز مکمل چاند گرہن دیکھنے کے لئے تیار رہیں یہ چاند گرہن 14 مارچ کی علی الصبح تک جاری رہے گا۔

گرہن کے دوران چاند سرخ رنگ اختیار کرے گا جس سے رات کے وقت آسمان پر ایک حیرت انگیز نظارہ ہوگا۔ ناسا کے مطابق یہ 2026 تک امریکا میں نظر آنے والا آخری مکمل چاند گرہن ہوگا۔ یہ آسمانی واقعہ شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مغربی یورپ اور افریقہ کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔ چاند گرہن مشرقی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند تمام مراحل سے گزرے گا اور مشرقی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ختم ہوگا۔

چاند سرخ کیوں ہوتا ہے؟

مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان براہ راست حرکت کرتی ہے اور سورج کی روشنی کو روکتی ہے۔ چاند غائب ہونے کے بجائے زمین کی فضا میں سورج کی روشنی کے فلٹر ہونے کی وجہ سے سرخ دکھائی دیتا ہے، جسے اکثر ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔

چاند گرہن کیسے دیکھا جائے؟

سورج گرہن کے برعکس ، چاند گرہن کے اس واقعہ کو بغیر کسی خاص سامان کے محفوظ طریقے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تاریک جگہ سے ، شہر کی روشنیوں سے دور رات کے وقت آسمان کا بلا روک ٹوک نظارہ کیا جاسکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *