حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی : وفاقی وزیر  رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ تھی اور رہے گی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، امریکا اسے خریدے یا ختم کرے تو پھر ہی پاکستان کا امن بحال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا نظام ہے جنہوں نے دہشت گرد چھوڑے آج سزا خودبھگت رہے ہیں، فتنہ الخوارج کا خاتمہ کریں گے ، سزائیں بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کی بحالی کے لئے شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر لیکر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

کل بروز سوموار کو گورنر سٹیٹ بینک کی میٹنگ ہے، شرح سود 10 فیصد تک آسکتی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے مزید کہا کہ ملک میں ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحریری اپیل کی ہے نارنگ منڈی کو آفت زدہ قرار د یکر کسانوں کی مدد کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *