22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کا معاملہ، پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریکِ انصاف نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا آئین جلسے اور ریلی کی اجازت دیتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کا انعقاد ایک سیاسی پارٹی کا جمہوری حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے اور 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *