قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں عمر ایوب نےمطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، 18 مارچ کو ہونے والی ان کیمرہ سیکیورٹی بریفنگ سے قبل عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔ قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر عمران خان سے مشاورت انتہائی ضروری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات ضروری ہے تاکہ قومی اہمیت کے معاملات پر مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ 18 مارچ کی سیکیورٹی بریفنگ سے قبل صبح کے وقت عمران خان سے ملاقات کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نےاسپیکر قومی اسمبلی سے عمران خان سے ملاقات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی۔