پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اہم کمی متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ یہ کمی اگلے 15 دنوں کے لیے نافذ ہونے کا امکان ہے، جس کا فیصلہ حکومت کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔

تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی، جن پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں دوسرے روز بھی مستحکم رہیں

گزشتہ روز چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق وزیر علی نے کہا تھا کہ تمام او ایم سیز آل ریفائنری سے تیل خریدتی ہیں، آپ جتنا مٹیریل خریدتے ہیں، اس کی قیمت ادا کر دیتے ہیں۔ اس بار تمام ریفائنریز نے اوگرا کو تجویز دی ہے کہ آپ اس طریقہ کار کو تبدیل کر دیں، جو کوٹہ او ایم سی کو دیا جاتا ہے وہ نہیں لیتی تو اسے پیسے دینے ہوں گے۔ یعنی آپ مٹیریل لیں یا نہیں، ریفائنری کو ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے اوگرا کو تجویز دی کہ کوئی بھی ایسی پالیسی نہ بنائیں جس میں او ایم سی کو مسائل آئیں۔ او ایم سی اور آئل ریفائنری کے درمیان تیل خریداری کا طریقہ کار تبدیل ہونے کا صارفین سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ صارفین کو جو بھی فرق پڑ ے گا وہ حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتیں کم کرنے یا زیادہ کرنے سے ہی پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں اگر تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوتی ہے تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوسکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *