صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے مختلف بینکوں نے آسان اقساط پر موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سہولت متعارف کر رکھی ہے جس کے تحت صارفین محدود ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط کے ذریعے اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔

بینکاری ذرائع کے مطابق میزان بینک اپنی اسلامی فنانسنگ اسکیم اپنی بائیک کے تحت ہونڈا سمیت مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکلیں آسان اقساط پر فراہم کر رہا ہے۔ اس اسکیم میں صارف کو موٹر سائیکل کی قیمت کا کم از کم 15 سے 20 فیصد بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ باقی رقم ایک سے تین سال تک کی مدت میں ماہانہ اقساط کے ذریعے ادا کی جاتی ہے۔ اقساط کی ادائیگی صارف کے میزان بینک اکاؤنٹ سے خودکار طریقے سے کی جاتی ہے۔

اسی طرح بینک الفلاح بھی اپنے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے منتخب اٹلس ہونڈا شورومز پر بعض موٹر سائیکل ماڈلز کی خریداری پر اقساط کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس اسکیم میں قسطوں کی مدت عموماً 3 سے 36 ماہ تک رکھی گئی ہے تاہم پروسیسنگ فیس اور دیگر شرائط لاگو ہوتی ہیں۔ بعض پروموشنل آفرز میں ماہانہ اقساط تقریباً 5,975 روپے سے شروع ہونے کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ رقم موٹر سائیکل کے ماڈل اور مدت کے مطابق تبدیل ہوتی ہے۔

 سب سے زیادہ طلب ہونڈا CD 70 اور CG 125 کی ہے۔ مثال کے طور پر اگر CG 125 کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 38 ہزار سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہو تو ڈاؤن پیمنٹ اور فنانسنگ کی مدت کے لحاظ سے ماہانہ قسط تقریباً 6 ہزار سے 24 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ CD 70 کی اقساط اس سے کم بنتی ہیں۔ حتمی رقم بینک، ڈاؤن پیمنٹ فنانسنگ کی مدت اور متعلقہ آفر پر منحصر ہوتی ہے۔

میزان بینک اپنی بائیک اسکیم کے تحت ہونڈا موٹر سائیکلوں کی تخمینی اقساط کا چارٹ دیا جا رہا ہے بینک کی اصل قسط ڈاؤن پیمنٹ (15% تا 50%)، مدت، تکافل اور دیگر شرائط کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ میزان بینک قسط معلوم کرنے کے لیے اپنا آفیشل کیلکولیٹر بھی فراہم کرتا ہے۔

ہونڈا موٹر سائیکل  قیمت (روپے) کم از کم ڈاؤن پیمنٹ (15%) 12 ماہ* 24 ماہ* 36 ماہ*
Honda CD 70 159,900 23,985 11,990 6,550 4,700
Honda CD 70 Dream 170,900 25,635 12,820 7,000 5,000
Honda Pridor 211,900 31,785 15,890 8,700 6,200
Honda CG 125 238,900 35,835 17,920 9,800 7,000
Honda CG 125S (Self) 286,900 43,035 21,520 11,750 8,400
Honda CG 125 Gold 296,900 44,535 22,270 12,170 8,700
Honda CB 125F 396,900 59,535 29,770 16,280 11,630

میزان بینک اپنی بائیک فنانسنگ  آفیشل شرائط

تفصیل

معلومات

فنانسنگ اسکیم

اپنی بائیک (اسلامی فنانسنگ)

اہل موٹر سائیکلیں

اٹلس ہونڈا سمیت بینک کے منظور شدہ برانڈز

کم از کم ڈاؤن پیمنٹ

15% (بعض پروموشنل آفرز میں مختلف ہو سکتی ہے)

زیادہ سے زیادہ فنانسنگ

موٹر سائیکل کی قیمت کا 85%

فنانسنگ کی مدت

12، 24 یا 36 ماہ

عمر کی حد

عموماً 20 سے 60 سال (بینک کی شرائط کے مطابق)

آمدنی کا ثبوت

تنخواہ سلپ یا کاروباری آمدنی کا ثبوت درکار

ملازمت

سرکاری، نجی ملازمین اور خود روزگار افراد درخواست دے سکتے ہیں (بینک کی اہلیت کی شرائط کے مطابق)

پروسیسنگ فیس

2,200 روپے + قابلِ اطلاق ٹیکس (FED)

انشورنس/تکافل

بینک کی پالیسی کے مطابق تکافل لاگو ہو سکتا ہے

قسطوں کی ادائیگی

میزان بینک اکاؤنٹ سے ماہانہ آٹو ڈیبٹ

قبل از وقت ادائیگی

بینک کی پالیسی کے مطابق ممکن

درخواست کہاں دیں؟

میزان بینک کی برانچ یا مجاز موٹر سائیکل ڈیلر کے ذریعے

مطلوبہ دستاویزات

قومی شناختی کارڈ، تصاویر، آمدنی کا ثبوت، بینک اسٹیٹمنٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات

منظوری کا وقت

عموماً 5 سے 7 ورکنگ ڈیز (دستاویزات مکمل ہونے کی صورت میں)

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان خبردار، آج سے بڑا کریک ڈاؤن شروع

موٹر سائیکل حاصل کرنے کا طریقہ کار

آسان اقساط پر ہونڈا موٹر سائیکل لینے کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ بینک کی برانچ یا مجاز ڈیلر سے درخواست فارم حاصل کرنا ہوتا ہے۔ درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، حالیہ تصاویر، گزشتہ چند ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ، تنخواہ سلپ یا آمدنی کا ثبوت اور دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی جاتی ہیں۔ بینک کی منظوری کے بعد صارف ڈاؤن پیمنٹ جمع کراتا ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کر دی جاتی ہے۔

بینکوں کے مطابق فنانسنگ کی منظوری عموماً 5 سے 7 ورکنگ ڈیز میں مکمل ہو جاتی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی دستیابی کا انحصار منتخب ماڈل اور ڈیلر کے اسٹاک پر ہوتا ہے۔

editor

Related Articles