16 مارچ تک بارشیں جاری رہنے کا امکان

16 مارچ تک بارشیں جاری رہنے کا امکان

باغات کے شہر لاہور میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوچکا ہے اور 16مارچ تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 12سے 16مارچ تک بارشیں برسائے گا، لاہور شہر میں موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 171ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹائون 220عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 186ریکارڈ غازی روڈ انٹر چینج 186جبکہ ویلنشیا ٹائون میں آلودگی کی شرح 186ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ سے 16 مارچ تک مغربی ہوائوں کا سلسلہ شدید رہے گا۔ جس کے باعث 16 مارچ تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ ٹی ٹی سنگھ، میانوالی اور ڈی آئی خان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ درمیانی بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

14 اور 15 مارچ کے روز کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نشکی، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، شیرانی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولنگر، اوکاڑہ بھکر، لیہ، کوٹ ادوو، رحیم یار خان، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، ملتان، ساہیوال، خانپور اور اوکاڑہ میں تیز ہوائوں کیساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *