خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اپوزیشن قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس کا فیصلہ

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر اپوزیشن قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس کا فیصلہ

اپوزیشن رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور سردار اختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن زرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور سردار اختر مینگل بلوچستان کی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے اورملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور اپوزیشن قیادت کی ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔

ترجمان متحدہ اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی اوراختر مینگل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے فیصلے کی تصدیق کی ہے ۔ اس حوالے سے اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے واضح کیا کہ اپوزیشن قیادت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اڈیالہ جیل ملاقات کےلیے جائیں گے۔

،اخونزادہ حسین یوسف زئی نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان، خیبر پختونخوا کی صوتحال پر مشاورت ہو گی ۔ ترجمان متحدہ اپوزیشن نے واضح کیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کر سکتی ہے، حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپوزیشن اتحاد کے لیے جلد اسلام اباد پہنچیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *