جعفرایکسپریس کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

جعفرایکسپریس کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ صوبے کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملے کو افغانستان میں موجود دہشتگرد رنگ لیڈرز نے پلان کیا، آئی ایس پی آر

وزیراعظم شہباز شریف دہشتگردی کی روک تھام اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور آئندہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر حملہ ,بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

اجلاس کے دوران سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات وزیراعظم کو بتائیں گے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *