سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور کا ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور  کا ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیت و سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور نے ساہیوال میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری نوریز شکور نے ملک میں رواداری کی سیاست کے فروغ اور استحکام پاکستان کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گارنٹی سعودیہ، امریکا اور امارات دے سکتے ہیں: ندیم افضل چن

چوہدری نوریز شکور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق میں باقاعدہ شمولیت میں اعلان کر یں گے۔ اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط اور متحرک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی کے بننے سے ٹیکسٹائل سیکٹر فروغ پائے گا اور ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب میں تیزی سے لگنے والے کارخانوں سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

چوہدری نوریز نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری، برداشت اور شرافت کی سیاست کی ہے۔ ان سے دیریہ تعلقات ہیں، جلد ہی چوہدری شجاعت سے ملاقا ت کروں گا اور مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کروں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *