چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی

چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی

سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف آر نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیں کیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے ملک بھر چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا ہوشربا اضافہ، شہری پریشان

مارکیٹ میں چینی 165سے170روپے فی کلو کے درمیان آگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے چینی 180روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکائونٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کرکے کی گئیں۔ پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خود چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے چینی کے معاملے پر متعدد اجلاسوں کی صدارت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *