آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہو گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں میں کل بادل چھائے رہیں گے مگر بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے موسم میں عارضی طور پر ابر آلودگی ہو گی، مگر بارش کی توقع نہیں۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت کراچی میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مصری آسٹرونومیکل ادارے نے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشنگوئی کردی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش اور گرج چمک بھی دیکھنے کو ملی۔ پنجاب کے ملتان میں 12 ملی میٹر، جہلم میں 3 ملی میٹر، ڈی جی خان میں 3 ملی میٹر، راولپنڈی (چکلالہ) میں 2 ملی میٹر اور اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، بکرہ) میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کشمیر میں مظفر آباد (ائیرپورٹ) میں 8 ملی میٹر، شہر میں 6 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 4 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر اور کوٹلی میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں 7 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان کے استور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آنے والے دنوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب گرمی میں اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *