اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا اورلارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت ، خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر تنقید

عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے جبکہ لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ عمران خان سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز کی سماعت کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *