حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پاکستان نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے عید الفطر 2025 کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل 2025 تک ہوں گی، حکومت کی جانب سے عیدالفطر تعطیلات کے اعلان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اپنے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ عیدالفطر کا تہوار منا سکیں۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات31 مارچ سے 2 اپریل تک ہونگی۔

واضح رہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ اگر 29 رمضان کو چاند نظر نہ آیا اور عید الفطر یکم مارچ کو ہوئی تو عید کے تیسرے دن تعطیل ہوگی یا نہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے ایک ہفتہ تعطیل والے زیر گردش نوٹس کو جعلی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے بعد حکومتِ پنجاب کی جانب سے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ عیدالفطر کی تعطیلات 31مارچ بروز سوموارسے 2اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وفاقی حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل عیدالفطر کی تین تعطیلات کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ شوال کا چاند دکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند دیکھ کر عیدالفطر کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی درست تاریخیں شوال کا چاند نظر آنے سے مشروط ہیں جس کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ 2025 کی شام کو منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *