پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ٹریفک جام میں جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کے والد نے بھی خود کشی کر لی ہے، افسوسناک واقعے نے علاقے میں غم کی فضا قائم کر دی۔
بچی کے والد اپنی بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے فیض آباد پل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق بچی کی ہلاکت کے بعد والد شدید ذہنی دباؤ اور صدمے میں تھے، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ شہریوں کی جانب سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔