شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 30 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 30 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائی مکمل کر لی گئی، جس کے دوران 30 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی17مئی کی شب شروع کی گئی اور 20 مئی کی شام اختتام پذیر ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں خصوصی دستوں، پیدل فوج، بکتر بند یونٹس، نشانہ باز ٹیموں اور فضائی نگرانی کے نظام کو مشترکہ طور پر استعمال کیا گیا،کارروائی کے آغاز میں خفیہ انداز میں مختلف ٹیموں کو علاقے میں داخل کیا گیا جس سے مکمل حیرت کا عنصر برقرار رکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابا خیل، پٹی خیل اور بوبالی کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی گئی، جبکہ فضائی نگرانی اور زمینی کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا،آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد مارے گئے جن میں انتہائی مطلوب کمانڈر طور ثاقب بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ،فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ خارجی بصیر جہنم واصل ، ساتھی گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے13دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں جبکہ سات سے8 مزید لاشوں کا سراغ نگرانی نظام کے ذریعے ملا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دو لاشیں مقامی افراد کے ذریعے منتقل کی گئیں جبکہ5 لاشیں دریائے کیٹو میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

کارروائی کے دوران 11 دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر کے ناکارہ بنا دیے گئے، اس کے علاوہ نو زیرِ زمین بنکرز اور 7 دہشت گرد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں بوبالی مرکز اور مینار مسجد مرکز بھی شامل ہیں دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور سامان بھی برآمد کیا، جس میں تین خودکار بندوقیں، ایک ایم سولہ رائفل، ایک دو نالی بندوق، ایک پستول، دستی بم، سینکڑوں گولیاں، میگزینز، مواصلاتی آلات، موبائل فونز، افغان سم کارڈز اور پاکستانی کرنسی شامل ہے۔

editor

Related Articles