عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کیلئے ایس ایم ایس سروس کے اجراء سے متعلق میڈیا میں شائع خبریں بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کی اسکیم شروع کی تھی لیکن اب اسٹیٹ بینک عید الفطر کے موقع پر کمرشل بینکوں کو بڑی تعداد میں نئے نوٹ جاری کر رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کرچکا ہے تاکہ انہیں عوام الناس تک پہنچایا جا سکے۔