اسلام آباد، راولپنڈی میں کل 22 مارچ اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بڑی گاڑیوں کا داخلہ 22 مارچ دوپہر 12 سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند ہو گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے موٹروے کے راستے پر پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روکا جائے گا۔
موٹر وے کے راستے لاہور سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو چکری انٹرچینج پر روک دیا جائے گا، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیاں مندرہ ٹول پلازہ پر روک دی جائیں گی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیوں کو سترہ میل ٹال پلازہ سے بیس کلو میٹر پہلے روک دیا جائے گا۔