کوئٹہ میں سڑک بلاک کرنیوالے مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھروں سے حملہ کر دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر اذیت سے دوچار ہوئے ، بی وائی سی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔
شاہد رند نے کہا کہ بی وائی سی کے مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا۔لیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکاروں سمیت 10زخمی افراد ہسپتال لائے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ بی وائی سی نے کس کی میتیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا ، تعین ہونا باقی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان میں خلل ڈال کر افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو حکومت خاموش تماشائی بنی نہیں رہ سکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ، جسے پورا کیا جائیگا۔