ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی کی ویمن ونگ کی رہنما فوزیہ صدیقی کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوزیہ صدیقی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ریاست مخالاف پراپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنےوالے ملزم کو اسلام آباد میں بنی گالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم کی شناخت انس نواز کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ڈھکن چوروں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، کامران ٹیسوری

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ انس نواز نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کرکے شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر شئیر کی تھیں۔

بتایا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکائونٹ سے حساس معلومات شئیر کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔ انس نواز کیخلاف مقدمہ درج، سوشل میڈیا اکائونٹس اور ڈیجیٹل شواہد پر تحقیقات جاری ہے۔

بعد ازاں انس نواز کو عدالت میں پیش کرکے 4روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *