اپوزیشن کی جماعتیں اکھٹی ہوں تو حکومت خود بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہائی کرے: شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواہش تو ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھی ہوں، حکومت خود بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواہش تو ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھی ہوں، حکومت خود بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں گرم کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، حکومت کچھ نہیں کر رہی تو اپوزیشن اپنا دل بڑا کرےاور اے پی سی میں اپنی ٹیم بھیجے، دوصوبوں میں بڑی سطح پر دہشتگردی جاری ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے دوسری جماعتوں کےتحفظات دورکرے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کےرویے پر اعتراض ہے، تحریک سڑک سے شروع نہیں ہوتی۔

editor

Related Articles