پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست، ٹی ٹونٹی سیریز ہار گیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرمناک شکست، ٹی ٹونٹی سیریز ہار گیے

بالنگ میں پٹائی کے بعد بیٹسمین بھی ڈھیر، ایک اور میچ ایک اور شکست

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بدستور اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہی ہے، مکی آرتھر

حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر بھی ناکام نظر آ رہی ہے۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میں 220 رنز کے مقابلے میں پوری ٹیم صرف 115 رنز بنا سکی۔ تفصیلات کے مطابق، نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 220 رنز کا ہدف قائم کر دیا۔ جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پہلے ہی اوورز سے ہی ریت کی ڈھیر ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ پچاس رنز سے پہلے ہی ٹیم کا آدھا سے زیادہ حصہ پویلین واپس لوٹ چکا تھا۔ تیسرے ٹی ٹونٹی کے ہیروز بیٹسمین محمد حارث، حسن علی، اور سلمان علی آغا سمیت کوئی بھی کھلاڑی کیوی بالنگ لائن کے سامنے ٹک نہ سکا، اور پوری ٹیم 220 کے تعاقب میں صرف 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے۔ عبدالصمد 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

اس سے پہلے کیویز کے بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن ایلن کے 20 گیندوں پر نصف سنچری، بریسول کے 46، اور سیفریٹ کے 46 رنز کی مدد سے 220 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ پاکستان کے مرکزی بالرز شاہین آفریدی اور شاداب خان 49 رنز دے کر سب سے مہنگے بالرز ثابت ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں 3-1 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *